ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / 9 سالہ بچہ الیکٹریکل انجینیرنگ میں پی ایچ ڈی کے لیے تیار

9 سالہ بچہ الیکٹریکل انجینیرنگ میں پی ایچ ڈی کے لیے تیار

Mon, 18 Nov 2019 18:25:53    S.O. News Service

دبئی 8  1 نومبر (آئی این ایس انڈیا) اگرکوئی کہے کہ نو سالہ بچے نے الیکٹریکل ا نجینئرنگ میں گریجویشن کی وہ کرنے کی تیاری کررہا ہے تو اس پر کسی کو یقین نہیں آئے گا مگر یہ معجزاتی خبر ایک حقیقت ہے۔ ایک نو سالہ بلجین جس کی ماں ڈچ نسل سے اس وقت گریجوایشن کررہا ہے۔ عن قریب وہ اپنے اس مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلے گا۔رپورٹ کے مطابق 9 سالہ لوران سایمنز کے والد بیلجئین سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ والد ڈنمارک سے ہیں۔ لوران نیدرلینڈس کی یونیورسٹی آف آئندھوون میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ اگرچہ اس عمر کے کسی بچے کا اس تعلیمی مرحلے تک پہنچنا آسان نہیں مگر یہ اس نے اسے حقیقت ہے۔یونیورسٹی کے عملے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ غیر معمولی ہے۔ آئندہ ماہ یہ بچہ بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے  بتایا کہ بلجیم سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کرنے اور اس کے بعد میڈیکل میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔لوران کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے میں بچپن ہی سے غیرمعمولی صلاحیتیں تھیں۔اس کے والد الیگذنڈر نے بتایا کہ دادا اور دادی اکثر لوران کو " قدرت کا تحفہ" قرار دیتے ہیں لیکن والدین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے زیادہ توجہ نہیں دی۔پچھلے بیانات میں اس کے والدین نے انکشاف کیا تھا کہ لوران کی ذہانت کی مقدار 145 فیصد ہے۔الیکزنڈر نے ان مشکلات کی طرف توجہ مبذول کروائی جو ان کے بیٹے کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے پیش آئیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اسے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


 


Share: